مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی صہیونی حکام کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو امریکہ کی جانب سے نتن یاہو کے خلاف بیانات کے بعد ملتوی کیا گیا تھا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق صہیونی وزیراعظم میٹنگ کو بلانے کے خواہشمند ہیں۔
آکسیوس کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط امریکی اعلی اہلکار نے کہا کہ گذشتہ ہفتے نتن یاہو کے تندو تیز بیانات کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا۔
یاد رہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ امریکہ نے غزہ جنگ میں اسرائیل کو درکار ہتھیار کی فراہمی کا سلسلہ روک دیا ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے پر واشنگٹن پر تنقید کی تھی۔
مختصر مدت کے لئے زبانی کشیدگی کے بعد امریکہ اور اسرائیل ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جولائی میں مذاکرات کریں گے۔
صہیونی حکام نے میٹنگ کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ